یمن؛ سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں میں 3 خواتین اور 4 بچے شہید


یمن؛ سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں میں 3 خواتین اور 4 بچے شہید

یمنی ذرائع نے سعودی اتحادی افواج کے تازہ ترین فضائی حملوں میں 3 خواتین اور 4 بچوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی اتحاد کے یمن کے رہائشی علاقوں پر تازہ ترین فضائی حملوں میں 3 خواتین اور 4 بچے شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے سعودیوں کے حملوں کے جواب میں صوبہ الجوف کے حراب وادی میں سعودی آلہ کاروں کے اجتماعی مراکز پر میزائل داغنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے میزائل حملے میں متعدد سعودی آلہ کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران کے علاقے الخضراء میں بھی سعودیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آل سعود کے حملوں سے ابھی تک ہزاروں یمنی مسلمان شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس اتحاد کو اسلامی اتحاد کا نام دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری