نو منتخب امریکی وزیرخارجہ نے روس کو اپنے ملک کے لئے خطرہ قرار دیا


نو منتخب امریکی وزیرخارجہ نے روس کو اپنے ملک کے لئے خطرہ قرار دیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث اور اس کی سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث اور اس کی سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں۔

ذرائع کے مطابق،  سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کی سماعت کے موقع پر نومنتخب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کے لئے روس خطرے کا باعث ہے اور روس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کے مترادف ہیں ایسے اقدامات پر روس کا احتساب ضروری ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ روس کے عزائم کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ کھلے مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ امریکا اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرسکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری