عالم اسلام اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کیلئے امام خمینی کے افکار پر عمل پیرا ہوں


عالم اسلام اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کیلئے امام خمینی کے افکار پر عمل پیرا ہوں

آج مسلمان امام خمینی اور ان کے ساتھیوں کے افکار پر عمل پیرا ہوں تاکہ امت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیا جا سکے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین عالمی اتحاد العلمائے پاکستان حافظ سراج الدین صدیقی نے کہا کہ امام خمینی کے سچے ساتھی اور ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی نے سیاست میں آکر اسلام و وطن کی خدمت کی، تو پوری امت مسلمہ کو میرا پیغام ہے کہ ان ہستیوں کا مشن ختم ہونے والا نہیں ہے، امت مسلمہ کو دعوت دیتا ہوں کہ ایسے لوگوں کے افکار کو اپنائیں اور دوسرے لوگوں تک پہنچائیں تاکہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کو بول بالا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم امام خمینی اور ان کے ساتھیوں کے افکار کو اپنائیں تو انشاء اللہ تعالیٰ امت مسلمہ ترقی کرے گی اور اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی آپ پر خوش ہو گا۔

انہوں نے کہا: امام خمینی کا ہر اقدام امت مسلمہ کی فلاح و اتحاد کے لئے تھا، آج ہر مکتبہ فکر کو چاہیے کہ نہ صرف میٹنگ میں بلکہ عوام الناس تک یہ بات پہنچائیں کہ اپنے اپنے مسالک پر قائم رہتے ہوئے خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے ایک ہو جائیں تاکہ امت مسلمہ ایک متحد ہو۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری