عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی کو اپنے قبضے میں لے لیا


عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی کو اپنے قبضے میں لے لیا

عراقی فورسز دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد موصل یونیورسٹی میں داخل ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مزاحمتی میڈیا سیل نے خبردی ہے کہ عراقی فورسز آج علی الصبح دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد موصل یونیورسٹی میں داخل ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد کئی رہائشی عمارتوں کو داعش سے آزاد کرالیا ہے۔

مزاحمتی میڈیا سیل نے اسی طرح خبر دی ہے کہ داعشیوں نے عراقی فورسز کی پیشقدمی روکنے کیلئے موصل کے دائیں جانب تمام پلوں کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔

دریں اثنا عراقی فورسز نے موصل شہر کے مرکز میں دریائے دجلہ کا پل آزاد کردیا ہے۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری