مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عالم جاری، مزید دو نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عالم جاری، مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیتر نالہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیتر نالے کے قریب 2 عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں انھیں ہلاک کردیاگیا۔

دوسری جانب سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے جموں خطے کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیے آج بعد نماز جمعہ پر امن مظاہروں کی کال دے دی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری