سعودی اتحاد کی یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری، 17 شہید اور 13 زخمی


سعودی اتحاد کی یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری، 17 شہید اور 13 زخمی

سعودی اتحاد کی یمن کے علاقے تعز کے رہائشی علاقوں پر تازہ ترین بمباری میں کم سے کم 17 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سعودی نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں نے معمول کے مطابق آج صبح یمن کے علاقے تعز پر بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق، اس بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 17 یمنی مسلمان شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے رہائشی علاقوں سمیت انفراسٹرکچر اور دیگر اداروں پر حملے جاری ہیں۔

سعودی جنگی طیاروں نے تازہ ترین حملوں میں صوبہ تعز کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ سعودی اتحادی افواج کی بمباری سے گزشتہ روز بھی 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی اتحاد کے یمن پر حملوں کی سب سے بڑی وجہ اس ملک کے بھگوڑے صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

یمن پر مسلسل حملوں کے باوجود کہ جن میں ہزاروں بے گناہ مسلمان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، آل سعود اپنے کسی بھی ہدف کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری