موصل میں عراقی فورسز کی ڈرامائی انداز میں پیش قدمی


موصل میں عراقی فورسز کی ڈرامائی انداز میں پیش قدمی

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف کاروائیوں میں ڈرامائی انداز میں تیزی لائی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، موصل یونیورسٹی کے مضافات میں داعش اور عراقی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ موصل کی یونیورسٹی پر داعش نے 2014 میں قبضہ کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے مشرقی موصل میں دجلہ کے تمام علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

عراقی فوج نے تقریبا 3 مہینے پہلے عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی اور کردستان کے پیشمرگہ فورس کی مدد سے داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ روز مزاحمتی میڈیا سیل نے خبردی تھی  کہ عراقی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد موصل یونیورسٹی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد کئی رہائشی عمارتوں کو داعش سے آزاد کرانے کے بعد قومی پرچم لہرایا ہے۔

عراقی فوج کا مزید کہنا ہے کہ فوجی جوان داعش کے خلاف کارروائی میں ڈرامائی انداز میں تیزی لاتے ہوئے مشرقی اور مغربی موصل کو آپس میں ملانے والے پانچ پلوں میں سے دو کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

عراقی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عنقریب مشرقی موصل کو تکفیری دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کی نوید سنائی جائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری