آل خلیفہ نے 3 بحرینی شہریوں کو پھانسی دے دی


آل خلیفہ نے 3 بحرینی شہریوں کو پھانسی دے دی

آل خلیفہ نے 3 بحرینی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ایک افسر کے مبینہ قتل میں مورد الزام ٹھہراتے ہوئے پھانسی دے دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے 3 شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ایک افسر کے قتل میں ملوث ہونے کے شہبے میں پھانسی دے دی ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ان افراد پر 3 مارچ 2014 کو ایک پولیس چوکی پر حملہ کرنے کا الزام تھا جس میں متحدہ عرب امارت کے ایک افسر سمیت کئی پولیس مارے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کو آج علی الصبح آل خلیفہ کے جلادوں نے گولیاں مارکر شہید کردیا۔

مشیمع، علی السنکیس اور عباس السمیع کے گھر والوں کو کل اچانک فون کرکے جیل میں بلایا گیا اور انہیں اپنے پیاروں سے آخری ملاقات کرنے کا کہا گیا۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری