تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ


تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران نے دونوں ملکوں کے فضائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص فضائی اور ٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے تہران اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوری ایران کے سفیر مہدی ھنردوست نے پاکستان فضائیہ کے حکام سے تبادلہ خیال کیا اور طرفین نے اصولی فیصلہ کیا کہ دونوں دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ فریقین نے تہران اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

تہران اسلام آباد براہ راست پروازوں کا آغاز جولائی میں ہونے کا امکان ہے۔

ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی تجار کے لئے ایرانی مارکیٹ نہایت موزوں ہے کیونکہ ایرانی بازاروں میں پاکستانی مصنوعات کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔

ایرانی مارکیٹ میں  پاکستانی باسمتی چاول کی کافی مانگ ہے۔

ھنردوست کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ثقافتی، تاریخی، زبانی اور مذہبی رشتوں سے جڑے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کیخلاف بین الاقوامی پابندیوں کے اٹھائے جانے کے بعد پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری