ایم ڈبلیو ایم خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صوبے کے حوالے سے اہم فیصلے


ایم ڈبلیو ایم خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صوبے کے حوالے سے اہم فیصلے

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی نومنتخب کابینہ نے اٹھانے کے ساتھ ساتھ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام اضلاع سمیت صوبہ کی کابینہ کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر نومنتخب اراکین صوبائی شوریٰ سے حلف لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان میں داعش کی گھناؤنی کارروائیاں اور بھرتیاں شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی استمعار وطن عزیز میں خونیں کھیل کا منصوبہ بنا رہا ہے، جسے ناکام بنانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پارٹی سسٹم اور فیصلوں کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ بھرپور رابطہ مہم کے بعد بہتر کابینہ میدان عمل میں آئی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ضرورت اس امر کی تھی کہ آج ہمارے پاس مرکز کی طرف سے ایک واضح پروگرام ہوتا جسے اضلاع تک منتقل کیا جا سکتا۔ کمزور پہلوؤں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ تنظیم میں منصوبہ بندی کی کمی ہے، آئندہ پانچ سال یا آئندہ دس سال تک ہمیں کہاں ہونا چاہیے، ان اہداف کو بیان کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری