امام خمینی کی شاہ کے فرار کے بعد پریس کانفرنس کی یادگار تصاویر


امام خمینی کی شاہ کے فرار کے بعد پریس کانفرنس کی یادگار تصاویر

رضا شاہ پہلوی کے فرار کے بعد عوام نے نہایت کم وقت میں تہران کے اکثر علاقوں کی مساجد کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور فوج ملکی سلامتی کے امور سے عملی طور پر ہاتھ دھو بیٹھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ریڈیو تہران سے شاہ کے خروج کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں عوامی جشن کا آغاز ہوا اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں لوگوں کے اجتماعات منعقد ہوئے، شاہ کے مجسموں کو سرنگون کیا گیا اور عوام نے سڑکوں پر مٹھائیاں تقسیم کیں۔

شاہ کے خروج کے بعد نہایت کم وقت میں عوام نے تہران کے اکثر علاقوں کی مساجد کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور فوج ملکی سلامتی کے امور سے عملی طور پر ہاتھ دھو بیٹھی۔

اگرچہ بختیار اور شاہ کے درباریوں کی تاکید تھی کہ شاہ عارضی طور پر بیرون ملک چلے گئے ہیں لیکن انقلابی یقین کیساتھ کہہ رہے تھی کہ شاہ پھر ہرگز ایران کا رخ نہیں کریگا۔

شاہ کے فرار کے بعد امام خمینی (رہ) کی پریس کانفرنس کی یادگار تصاویر قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

شاہ کے ایران سے خروج کی خبر نشر ہونے کے بعد فرانس کے شہر "نوفل لو شاتو" میں امام خمینی کے گھر کے سامنے پلیس اور عوام کا اجتماع

امام خمینی شاہ کے فرار کے بعد نوفل لو شاتو میں پریس کلب کی جانب گامزن

سرگرم کارکن انٹرویو لینے کیلئے شدت سے امام کا انتظار کر رہے ہیں

امام خمینی کی نوفل لو شاتو میں پریس کانفرنس

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری