شامی وزیراعظم کل تہران کا دورہ کریں گے


شامی وزیراعظم کل تہران کا دورہ کریں گے

شامی وزیراعظم کل اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیراعظم عماد خمیس تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے خطے کے سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عماد خمیس امام خامنہ ای کے نمائندے اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ علی شمخانی گزشتہ ہفتے شام کے دورے پر گئے تھے اور شامی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

شامی وزیراعظم ایرانی حکام کے ساتھ سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور خطےکی سالمیت کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری