این ایس جی میں شمولیت کوئی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں


این ایس جی میں شمولیت کوئی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں

بیجنگ نے امریکہ کی جانب سے بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے کوششوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واشنگٹن کو پیغام دیا ہے کہ اس گروہ میں شمولیت کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے حوالےسے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ کہ این ایس جی کی ممبرشپ کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبرشپ میں چین کی جانب سے مخالفت کرنے پر چین کو الگ تھلک ملک قرار دیا تھا جس پر چین نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو پیغام دیا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبرشپ کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ متعدد اقتصادی اور سیکورٹی قراردادوں پر دستخط کئے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان نہ صرف چین کے ساتھ تاریخی دوستی کو مزید تقویت بخش  رہا ہے بلکہ روس کے ساتھ دہائیوں سے سردمہری کے شکار تعلقات کو معمول پر لانے کے بھی درپے ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری