سعودی جارحیت سے 10 ہزار یمنی شہید اور 40 ہزار شدید زخمی، اقوام متحدہ


سعودی جارحیت سے 10 ہزار یمنی شہید اور 40 ہزار شدید زخمی، اقوام متحدہ

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے انچارج کا کہنا ہے کہ آل سعود کے اتحادی حملوں میں اب تک 10 ہزار عام شہری شہید اور 40 ہزار سے زائد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نےایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے دفتر کے انچارج جیمی میک گولڈ رک کا کہنا ہے کہ یمن پر مسلط شدہ جنگ کی وجہ سے اب تک 10 ہزار عام شہری جاں بحق اور 40 ہزار سے زائد شدید زخمی کردیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے دفتر کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق مذکورہ تعداد یمن کے ہسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ ہے جبکہ  حقیقی اعداد و شمار اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے اس دفتر کا کہنا ہے کہ اب یمن میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے اور اس ملک کی عوام مزید جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے دفتر سے وابستہ حکام نے پہلی بار اتنی شہادتوں کا اعتراف کرکے اعلان کیا ہے، حالانکہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس سے قبل 4 ہزار 200 عام شہریوں کی شہادت کی خبر دی گئی تھی۔

آل سعود نے 2015 میں یمن کے خلاف فوجی اتحاد قائم کرکے حملوں کا آغاز کردیا تھا جو روزانہ کی بنیاد پر اب تک جاری ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری