مصری سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ، 8 ہلاک


مصری سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ، 8 ہلاک

مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنوبی مصر کی ایک پولیس چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک اور مزید 3 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افراد نے صوبے الوادی الجدید میں واقع ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کرکے 8 اہلکاروں کو مار دیا ہے جبکہ حملے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

مسلح افراد نے منگل کی رات صوبہ الوادی الجدید کے علاقے الخارجہ کی ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ مصری فوج داعشی دہشت گردوں  اور ان کے حامیوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔

داعش مصر کے صوبہ سینا میں کافی سرگرم ہے اور اب تک کئی مصری فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری