موصل کے مزید 7 محلے آزاد کرالئے گئے


موصل کے مزید 7 محلے آزاد کرالئے گئے

موصل میں داعش کے خلاف عراقی افواج کی پیش قدمی جاری ہے اور دہشت گرد گروہ داعش کی چنگل سے مزید 7 محلے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق قادمون یا نینوا فورس (نینوا ہم آرہے ہیں) کے کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی میں موصل کے مزید 7 محلے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

یاراللہ کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کی جانب سے شمالی موصل میں کارروائی کے دوران القیروان اور الکندی نامی محلوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرکے عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیاہے۔

یاراللہ نے مزید کہا: عراقی فوج نے موصل کے بائیں جانب کے محلے الشرطہ اور ایک ثقافتی کمپلیکس کو بھی داعش سے آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فوج کی کارروائی میں حضرت یونس علیہ السلام کے مزار سمیت کئی دوسرے محلے جیسے الجماسہ اور النبی یونس داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری