ترک پولیس بس پر دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک


ترک پولیس بس پر دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک

ترک حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں کم سے کم 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں کم سے کم 3 ترک پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

جنوب مشرقی ترکی میں پولیس اہلکاروں کی ایک بس سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کا نشانہ بنی جس کی وجہ سے کم سے کم 3 اہلکار ہلاک اور 9 شدید زخمی ہوگئے۔

سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت دھماکے سے اڑایا گیا جب پولیس اہلکاروں سے بھری ایک بس وہاں پہنچ گئی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ترک حکام اس قسم کے حملوں کی ذمہ داری پی کے کے پر عائد کرتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری