برطانیہ کی پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے پر تاکید


برطانیہ کی پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے پر تاکید

برطانوی وزیرخارجہ کے بعد اس ملک کے پاکستان میں ہائی کمیشنر نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ کے مابین اعلیٰ سطح کے دورے ہوں گے اور دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تقاریب منعقد ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے، برطانیہ سی پیک میں حصہ لینے کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا۔

تھامس ڈریو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کے بعد پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ہم خطے میں امن کے لیے مذاکرات کے حامی ہیں۔

وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری