ایرانی کمپنیوں پر عائد پابندیان منسوخ کردی گئیں


ایرانی کمپنیوں پر عائد پابندیان منسوخ کردی گئیں

یورپی یونین کی طرف سے ایران کی کئی کمپنیوں پر عائد پابندیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے سالگرہ کے موقع پر یورپی یونین نے ایران کی چند ایک کمپینوں پر عائد پابندیوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کونسل نے ایران کی تیل کمپنی پر سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیڑول کی صنعت کے متعلق عائد پابندی منسوخ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں یورپی یونین نے ایرانی پیٹرول کی صنعت میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جسے اب منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ویسٹ سن ٹریڈ (West Sun Trade) اور نکا نوین (Neka Novin Niksar) نامی کمپنیوں پر عائد پابندیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ویسٹ سن ٹریڈ اور نکا نوین نامی کمپنیوں پر 2011 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق پابندیوں کی وجہ سے ایرانی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری رک گئی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ کمپنیوں پر عائد پابندی کی منسوخی سے ایران کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری