مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ


مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف بڑھتا ہوا تعصب ختم کرنے، برداشت اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں  مغربی ممالک میں مسلمان برادری کے خلاف مسلسل بڑھتے ہوئے نفرت آمیز رویے کا سد باب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں مسلمان برادری کے خلاف امتیازی سلوک بڑھتا جا رہا ہے۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر اقلیتوں کے خلاف نفرت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے نومبر 2016 میں اٹلی میں ایک مسلمان خاتون پر نقاب کرنے کی پاداش میں 30 ہزار یورو (34 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح جولائی 2016 میں سوئٹزرلینڈ کے علاقے ٹچینو میں مسلمان خواتین پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی جس کی خلاف ورزی کی صورت میں 11 ہزار ڈالر جرمانے کا قانون نافذ کردیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری