عین الفیجہ آزادی کے دھانے پر، دیر الزور دھماکوں سے گونج اٹھا


عین الفیجہ آزادی کے دھانے پر، دیر الزور دھماکوں سے گونج اٹھا

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور شامی فوج نے خاطرخواہ پیش قدمی کی ہے۔

دمشق سے تسنیم خبر رساں ادارے کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی شام کے علاقے دیرالزور میں دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیاں جھڑپیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے فوج کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گرد پسپا ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نے جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی دیرالزور کے ایئرپورٹ کے مضافات سمیت مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

دوسری طرف دیرالزور کے علاقوں سے شدید دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

شامی اور روسی لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے کئی مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے داعش کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ نے دیرالزور میں فوجی کارروائی میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

دمشق کے مضافاتی علاقہ عین الفیجہ پر شامی لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے، دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ اور شامی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

شامی فوج نے الفیجہ کے ایک اہم گاؤں افرہ کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے زیر قبضہ  وادی بردی نامی علاقے کا راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے الفیجہ کے نصف سے زیادہ علاقے کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

دوسی جانب دہشت گرد گروہ نے فوعہ اور کفریا پر متعدد گولے داغے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کئی عام شہری شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ اور جیش الفتح، الفوعہ اور کفریا میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری