تہران پولیس چیف کی جانب سے پلاسکو حادثہ سے متعلق افواہوں کی تردید


تہران پولیس چیف کی جانب سے پلاسکو حادثہ سے متعلق افواہوں کی تردید

ایران کے دارالحکومت تہران پولیس کے چیف نے پلاسکو حادثے سے متعلق ہر قسم کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا: پلاسکو حادثہ میں کسی قسم کا سیکورٹی مسئلہ دخیل نہیں تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے تہران پولیس چیف حسین ساجدی نیا نے پلاسکو حادثے سے متعلق بعض افواہوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: پلاسکو شاپنگ مال میں آتشزدگی اور اس کے زمین بوس ہونے میں کسی قسم کا سیکورٹی مسئلہ دخیل نہیں تھا۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ پولیس اہلکار امدادی کاروائیوں کے آخر تک میدان میں حاضر ہوں گے، نے عام شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ امدادی کاروائیوں میں مدد کرکے امداد کو جلد از جلد متاثرین تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری