صدر حسن روحانی کا پلاسکو حادثہ میں شہید ہونے والوں کے نام تعزیتی پیغام


صدر حسن روحانی کا پلاسکو حادثہ میں شہید ہونے والوں کے نام تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پلاسکو شاپنگ مال حادثہ میں شہید ہونے والے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: فائر بریگیڈ کے شجاع اور جرأت مند اہلکاروں نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فداکاری کی شاندار مثال قائم کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پلاسکو حادثہ میں شہید ہونے والے آگ بجھانے والے عملے کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کتے ہوئے تسلیتی پیغام جاری کیا ہے۔

عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی جسے بھجانے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری تھی کہ اسی دوران پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

عمارت کے زمین بوس ہونے سے متعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے اکثر کو باحفاظت نکالا گیا ہے۔

تہران کے میئر جناب قالیباف نے 20 فائر فائٹرز کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے والے عملے کے 20 افراد کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس سلسلے میں تسلیتی پیغام  جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پلاسکو شاپنگ مال میں لگی  آگ بجھانے والے عملہ کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فائربریگیڈ کے بہادر اور شجاع اہلکاروں نے فداکاری کی شاندار مثال پیش کرکے قوم کو اپنے سوگ میں بٹھا دیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے امداد رسانی میں شریک تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں کی کاروائیاں ابھی تک جاری ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری