وزیراعظم پاکستان کا پلاسکو حادثہ میں شہادتوں پر ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیتی پیغام


وزیراعظم پاکستان کا پلاسکو حادثہ میں شہادتوں پر ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیتی پیغام

وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں پلاسکو شاپنگ مال کے منہدم ہونے کے نتیجے میں شہادتوں پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں آگ لگنے کے باعث عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں پلاسکو نامی شاپنگ مال آگ لگنے کے بعد زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 فائر فائٹرز شہید ہوئے۔

پلاسکو شاپنگ مال آتشزدگی اور خستہ حالی کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیرداخلہ کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری