داعش کی ٹرمپ کو دھمکی


داعش کی ٹرمپ کو دھمکی

موصل میں داعش نے امریکی صدر ٹرمپ کے پتلے کو ذبح کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے رائ الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش سے وابستہ اشبال الخلافہ نامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس پر خودکش حملے کریں گے۔

رائ الیوم کے مطابق، داعشی دہشت گردوں نے داعش کے اعلیٰ رہنماؤں کی موجود گی میں امریکی صدر ٹرمپ کے مجسمے کو ذبح کردیا اور کہا: عنقریب ٹرمپ کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اشبال الخلافہ نامی گروہ  کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے پتلے کو ذبح کرکے ٹرمپ کو کئی اہم پیغامات پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر چیف جسٹس جان رابرٹس سے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل مختلف ریاستوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران امریکی قوم سے دہشت گرد گروہ داعش کو ختم کرنے کی تاکید کرتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری