پاراچنار خودکش دھماکہ؛ تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی


پاراچنار خودکش دھماکہ؛ تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی

پارا چنار کی سبزی منڈی میں آج علی الصبح ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے خصوصی دستے ٹی ایس جی نے قبول کر لی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، پارا چنار کی سبزی منڈی میں آج صبح ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے خصوصی دستے ٹی ایس جی نے قبول کر لی ہے۔

اسی زمرے میں مرکزی ترجمان تحریک طالبان پاکستان، محمد خراسانی کا اعترافی بیان قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے خصوصی دستے ٹی ایس جی کے مجاہد کمانڈو سیف اللہ عرف بلال نے اسلام دشمنوں کے مرکز پر دندان شکن فدائی حملہ کیا جو ہمارے مظلوم قیدی ساتھیوں کا انتقام ہے، جن کو جیلوں سے نکال کر جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔ جن میں  خصوصاً ہمارے مجاہد بھائی ملک اسحاق شہید بچوں سمیت، نورالامین عرف خالد ڈاکٹر شاکر اور  آصف چھوٹو وغیرہ شامل ہیں۔

ہم اپنے ساتھیوں کوشہید ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ ان شاءاللہ ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اور ہم اپنے قیدی بھائیوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو بھولے نہیں ہم انتقام لینا اچھی طرح جانتے ہیں آپ اپنے مجاہد بھائیوں کو نیک دعاؤوں میں یاد رکھیں۔

خودکش دہشتگرد کی تصویر کو بھی جلد منظر عام پر لانے کا بیان سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پارا چنار کی عیدگاہ مارکیٹ میں واقع سبزی منڈی میں آج علی صبح خودکش دھماکہ ہوا جس میں اب تک 22 افراد شہید جبکہ 50 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری