چین نے بھارتی فوج کا کمیونیکیشن نیٹ ورک تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی، بھارتی اخبار کا اعتراف


چین نے بھارتی فوج کا کمیونیکیشن نیٹ ورک تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی، بھارتی اخبار کا اعتراف

بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ چین نے بھارتی فوج کا کمیونیکیشن نیٹ ورک تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں بھارت کے اربوں ڈالر کے ہتھیار جنگ چھڑ جانے کی صورت میں ناکارہ ہو کر رہ جائیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مودی سرکار کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوج کا کمیونیکیشن سسٹم سیکورٹی کی خامیوں سے بھرا پڑا ہے اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ چین کا جاسوسی سافٹ ویئر پہلے ہی بھارت کے ملٹری نیٹ ورک میں سرایت کر چکا ہے۔

فیوچر کور ٹیکنالوجیز اینڈ پرابلم سٹیٹمنٹس کے متعلق جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کا خطرناک سافٹ ویئر ناصرف زمانہ امن میں قیمتی عسکری معلومات چرا سکتا ہے بلکہ جنگ کی حالت میں ہتھیاروں کو چلانے سے پہلے ہی ناکارہ بناسکتا ہے۔

اس صورت میں بھارت کے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار پلک جھپکنے میں ناکارہ ہو جائیں گے۔

بھارتی ائیرفورس کے سابق سربراہ فالی میجر نے چین کی جانب سے لاحق خطرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ چین کا حملہ ہمارے فوجی کمپیوٹروں کا مکمل کنٹرول حاصل کرکے تمام ڈیٹا کرپٹ کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارا ملٹری نیٹ ورک بے کار ہو کر رہ جائے گا۔

آرمی ڈیزائن بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کی جڑ بیرون ملک سے درآمد کئے جانے والے ہتھیار ہیں، جن میں استعمال ہونے والے الیکٹرونک سرکٹ کی بھاری تعداد چین کی تیار کردہ ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات بھارتی فوجی پہلے ہی بھوک اور موسمی سختیوں سے بلبلا رہے تھے اور اوپر سے رہی سہی کسر اس انکشاف نے پوری کردی ہے۔

بھارتی فوج اب مطالبہ کررہی ہے کہ وہ تمام ہائی ٹیک ہتھیار جو پہلے ہی زیر استعمال ہیں ان کیمیکمل سافٹ ویئر چیکنگ کا نظام وضع کرنے کے لئے حکومت مدد کرے، لیکن سائبر سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے لئے اربوں ڈالر کا سرمایہ درکار ہوگا اور کام فوری طور پر بھی شروع ہو تو ایک سال سے پہلے مکمل نہیں ہو سکے گا۔

خود کو خطے کا بادشاہ سمجھنے والے اور بات بات پر پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے بھارت کی اس ہوشربا انکشاف کے بعد نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری