اے ٹی آر کا ایران کو 20 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ


اے ٹی آر کا ایران کو 20 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

ایئربس کے بعد فرانسیسی و اطالوی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر نے ایران کو 20 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے یورپی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد متعدد طیارہ ساز کمپنیوں نے ایران کو طیاروں کی فروخت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

قبل ازیں گذشتہ سال ایران نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اور یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

اے ٹی آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کو 20 اے ٹی آر طیاروں کی فروخت کیلئے بات چیت تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور توقع ہے کہ اس ضمن میں معاہدہ بہت جلد طے پائے گا۔

واضح رہے کہ ایران مجموعی طور پر180 جیٹ طیارے خریدنا چاہ رہا ہے۔

دھیان رہے کہ یہ طیارے ایران کی سرکاری ایئرلائن کی تعمیر نو میں نہایت اہم کردار ادا کریں گے۔

نیز ایران دیگر ممالک سے بھی استعمال شدہ طیارے خریدنے کا خواہاں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری