لبنان انٹیلی جنس نے بیروت میں خودکش حملے کو ناکام بنادیا


لبنان انٹیلی جنس نے بیروت میں خودکش حملے کو ناکام بنادیا

لبنان انٹیلی جنس اہلکاروں نے بیروت کے ایک کلب میں داخل ہونے والے خودکش بمبار کو گرفتار کرکے صہیونیوں کی مذموم سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان انٹیلی جنس اہلکاروں نے کل شام عمر العاصی حسن نامی خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے۔

خودکش بمبار الحمراء روڈ پر واقع الکوستا نامی کلب میں داخل ہوکر خود کو اڑانا چاہتا تھا۔

یہ خودکش بمبار جو صیدا کا رہائشی ہے، سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عمر العاصی دہشتگرد گروہ "احمد الاسیر" کا رکن ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری