مشرقی موصل کا "العربی" نامی علاقہ مکمل طور پر آزاد


مشرقی موصل کا "العربی" نامی علاقہ مکمل طور پر آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کاروائی میں مشرقی موصل کا اہم علاقہ "العربی" داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق "قادمون یانینوا" کے کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله نے مشرقی موصل کا العربی علاقے کو داعش کے درندہ صفت دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

قادمون یانینوا کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے داعشی دہشت گردوں کے وجود کا صفایا کردیا گیا ہے، اب یہ محلہ تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک ہوچکا ہے۔

رشید یاراللہ کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے مضافات میں واقع گاؤں القویسات کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

دوسری طرف عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صوبہ نینوا سے 7 تکفیری دہشت گرد اس وقت دریا میں غرق ہوئے جب وہ عراقی فوج سے جان بچاکر فرار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

یہ دہشت گرد دریائے دجلہ پار کرنے کی کوشش میں تھے تاہم دریا میں ڈوب کرہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب عراقی حشد الشعبی فورسز نے مغربی موصل میں ایک نہایت اہم کارروائی کرکے 20 سے زائد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے مغربی موصل کے علاقے عدایہ اور تل الزلط پر حملہ کردیا تھا تاہم حشد الشعبی کے جنگجوؤں نے موقع پر کارروائی کرکے 20 سے زائد تکفیریوں کو ہلاک کردیا۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے دسیوں محلے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری