ٹنڈو محمد خان؛ پاکستان میں کالعدم تنظیمیں داعش کی ھم فکر اور آلہ کار ہیں/ تصاویر


ٹنڈو محمد خان؛ پاکستان میں کالعدم تنظیمیں داعش کی ھم فکر اور آلہ کار ہیں/ تصاویر

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سانحے پاراچنار کے خلاف ٹنڈو محمد خان میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کی ھم فکر کالعدم جماعتیں ان کی آلہ کار ہیں اور داعش کے لئے صف بندی کر رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آج بروز اتوار مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمد خان کیجانب سے گذشتہ روز پاراچنار سبزی منڈی میں ہونیوالے بم دھماکے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل محمودالحسن، محب بھٹو، مولانہ محمدبخش غدیری، اشرف خاصخیلی نے کہا کہ پاراچنار میں 25 محب وطن شہریوں کے بہیمانہ قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک عالمی دہشتگرد گروہ داعش اور انکے سہولتکار سرگرم عمل ہیں۔ ہم اس ظلم و بربریت پر کبھی خاموش نہیں رہ سکتے۔

پاکستان کے دشمن عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے اور سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے عالمی دہشتگرد گروہ داعش کو پاکستان میں سہولیات مھیا کرکے دہشتگردی کروانا چاہتے ہیں جبکہ پاراچنار سانحہ بھی اس حقیقت کی ایک کڑی ہے۔

پاکستان میں داعش کی ھم فکر کالعدم جماعتیں ان کی آلہ کار ہیں اور داعش کے لئے صف بندی کر رہی ہیں حکومت اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر عالمی دہشتگرد تنظیم داعش اور انکے حامیوں کیخلاف پاراچنار سمیت ملک بھر میں آپریشن کیا جائے۔

واضح رہے کہ کل صبح 8:40 بجے پاراچنار کی سبزی منڈی میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 25 شہادتیں ہو چکی ہیں جبکہ 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسی سانحے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی کال پر آج ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے اس دہشتگرد کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے اپنے دہشتگرد ساتھیوں کی ہلاکتوں اور گرفتاریوں کا انتقام قرار دیا ہے۔

 

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری