صرف 70 منٹ ۔۔۔ اور پاراچنار پر قیامت ٹوٹ گئی


صرف 70 منٹ ۔۔۔ اور پاراچنار پر قیامت ٹوٹ گئی

صبح7 بج کر 30 منٹ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کیا تھا جبکہ صرف 70 منٹ بعد 8 بجکر 40 منٹ پر خوفناک دھماکہ ہوگیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی شاہد علی خان نے بیان دیا ہے کہ وہ سبزی منڈی کو روزانہ  ڈسپوزل اسکواڈ سوئپنگ کر کے کلیئر کرتے ہیں۔

حادثے والے روز بھی انہوں نے صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ڈسپوزل اسکواڈ سوئیپنگ کر کے علاقے کو کلیئر کیا تھا جبکہ محض 1 گھنٹے 10 منٹ بعد 8 بجکر 40 منٹ پر دہشتگرد حملہ ہو گیا۔

یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تلاش معاش میں نکلے ہوئے بےگناہ شہریوں کی بدقسمتی تھی، محض ایک اتفاق یا سفاک و عیار دشمن کی سوچا سمجھا منصوبہ بندی، لیکن اس المناک واقعے نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے۔

شنید ہے کہ 30 کلوگرام دھماکاخیز مواد سیب یا ٹماٹر کے کریٹ میں چھپایا گیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں معصوم لقمہ اجل بن گئے۔

25 جنازوں کے ساتھ ساتھ ملک کے سیکورٹی اداروں پر بھی چند سوال اٹھے ہیں ۔۔۔ دعا صرف یہ ہے کہ شہدا کی کٹی پھٹی لاشوں کے ساتھ ساتھ کہیں یہ سوال بھی منوں مٹی تلے دفن نہ ہو جائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری