سانحہ پاراچنار ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان/ سبزی فروش مزدوروں کی شہادت کے ذمہ دار ریاستی ادارے ہیں/ فلم و تصاویر


سانحہ پاراچنار ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان/ سبزی فروش مزدوروں کی شہادت کے ذمہ دار ریاستی ادارے ہیں/ فلم و تصاویر

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سانحہ پاراچنار کے خلاف اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ پاراچنار ریاستی اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، سبزی فروش مزدوروں کی شہادت کے ذمہ دار ہمارے ریاستی ادارے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سانحہ پاراچنار کے خلاف اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے  مظاہرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

پلے کارڈز پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ سانحہ پاراچنار ریاستی اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملک شیعہ اور سنی دونوں نے مل کر بنایا لیکن آج تکفیری طاقتیں اس کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے 2 ٹوک الفاظ میں کہا کہ سبزی فروش مزدوروں کی شہادت کے ذمہ دار ہمارے ریاستی ادارے ہیں۔ انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی سیاسی پشت پناہی کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری