اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جابری انصاری کیساتھ شام بحران سے متعلق گفتگو


اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جابری انصاری کیساتھ شام بحران سے متعلق گفتگو

آستانہ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین جابری انصاری نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا سے ملاقات اور شام بحران سے متعلق گفتگو کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آستانہ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین جابری انصاری نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا سے شام کے سیاسی بحران کے خاتمے اور خطے کے دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اسٹیفن ڈی مستورا اور حسین جابری انصاری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کی صورت حال اور امن مذاکرات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

ملاقات میں جابری انصاری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو شام میں سیاسی بحران کے مستقل حل کے لئے کوششیں تیز کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: شام کے بارے میں ایران کا مؤقف اصولی اور منطقی ہے ایران پہلے سے ہی شام کے تمام دھڑوں کے درمیان باہمی گفتگو کا حامی رہا ہے اور ایران نے ہمیشہ سے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر تاکید کی ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کا امید کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا: قزاقستان اجلاس شام کے سیاسی بحران کے حل میں مرکزی کردار ادا کرے گا اور شام میں مستقل جنگ بندی میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری