ایران کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو


ایران کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو کی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو نے اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو کی۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر نے انھیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام اور خطے میں ایران کی نقل وحرکت، اسرائیل اور امریکہ کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، امریکی صدر کےساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران کا جوہری پروگرام، فلسطین کے مسائل سمیت خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری