پاکستان سب کا ملک ہے، یہاں کسی سے کوئی فرق روا نہیں رکھا جانا چاہیے/ تصویری رپورٹ


پاکستان سب کا ملک ہے، یہاں کسی سے کوئی فرق روا نہیں رکھا جانا چاہیے/ تصویری رپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاراچنار دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان بلا تفریق مذہب، فرقہ، زبان اور رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر سب کا ملک ہے اور یہاں کسی سے کوئی فرق روا نہیں رکھا جانا چاہیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا جہاں انہیں ہفتہ کے روز ہونے والے دھماکے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی افسوس اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلا تفریق مذہب، فرقہ، زبان اور رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر سب کا ملک ہے اور یہاں کسی سے کوئی فرق روا نہیں رکھا جانا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئرکور نے علاقے میں استحکام کے لیے شاندار کام کیا جب کہ قیام امن میں فاٹا کے عوام کا بھی اہم کردار ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاراچنار کے دورے میں سربراہ پاک فوج نے پشاور سی ایم ایچ اور ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں بھی زخمیوں کی عیادت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ مذکورہ دورے کے دوران آرمی چیف نے پاراچنار میں آرمی پبلک اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری