ابوبکر البغدادی کی شام کے شہر الرقہ میں موجودگی کا انکشاف


ابوبکر البغدادی کی شام کے شہر الرقہ میں موجودگی کا انکشاف

عراقی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ کی شام کے شہر الرقہ میں موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی موصل سے فرار ہوچکے ہیں اور وہ اس وقت شام کے شہر الرقہ میں موجود ہیں۔

صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو بکر البغدادی موصل سے فرار ہوگئے ہیں۔

عراقی سیکورٹی کے ایک اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ البغدادی اس وقت شام کے شہر الرقہ میں موجود ہیں وہ موصل کے علاقے البعاج سے فرار کرگیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی کا دوبارہ عراق آنا ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ شام کے ساتھ عراق کی تمام سرحدیں سیل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے البغدادی کے سر کی قیمت 25 میلین ڈالر مقرر کی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری