مشہد مقدس؛ 2017 کیلئے عالم اسلام کے ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب کل ہوگی


مشہد مقدس؛ 2017 کیلئے عالم اسلام کے ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

آیسسکو کے نائب سیکرٹری جنرل، ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر تنزانیہ کے وزیر ثقافت اور 2 پاکستانی وزراء 2017 کیلئے عالم اسلام کے ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے مشہد پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے صدر مقام مشہد مقدس کے قائم مقام گورنر سید جواد حسینی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: آپ معزز مہمانوں کی موجودگی میں 2017ء کیلئے عالم اسلام کے ثقافتی مرکز کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

مشہد گورنر کے سیاسی، سیکورٹی اور سماجی امور کے معاون نے کہا: مشہد مقدس جہاں سالانہ 27 ملین زائرین امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں، میں دنیا بھر بالخصوص عالم اسلام کی نسبت امن، انصاف اور فضیلتوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان زائرین میں سے 2 ملین بیرونی ممالک سے مشہد مقدس کا رخ کرتے ہیں۔

آیسسکو کے نائب سیکرٹری جنرل نے مشہد میں اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مشہد مقدس اسلامی ثقافت کا مرکز ہے اور آیسسکو نے اس موضوع کو تہہ دل سے قبول کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ افتتاح کے دوران مشہد مقدس کو اسلامی ثقافت کا صدر مقام قرار دوں، مشہد کے گورنر کو اس سلسلے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ایران کے مقدس شہر مشھد کو دو ہزار سترہ کے لئے عالم اسلام کا ثقافتی مرکز قرار دے دیا گیا ہے اور جس کی افتتاحی تقریب کل (24 جنوری) امام رضا علیہ السلام کے حرم میں منعقد کی جائیگی-

افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آیسسکو کے نائب سیکرٹری جنرل امینه الحجری، ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر محمد عبدا... السید یونس، تنزانیہ کے وزیر ثقافت، صوبہ پنجاب کے وزیر ماحولیات اور پاکستانی پارلمان کی وزیر مشہد پہنچ گئے ہیں جبکہ 20 مختلف اسلامی ممالک کے سفیر اور قونصل جنرل سمیت 40 اہم شخصیات اس تقریب میں شرکت کرنے آرہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری