ٹرمپ کا افغان طالبان کو تگڑا اور واضح جواب


ٹرمپ کا افغان طالبان کو تگڑا اور واضح جواب

افغان طالبان کے امریکی صدر کو انتباہی پیغام دینے کے اگلے ہی روز امریکا نے ڈیڑھ ہزار فوجی اہلکار افغانستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکا افغانستان میں ڈیڑھ ہزار مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کرے گا۔

9 ماہ کی مدت کے دوران یہ اہلکار افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پہلے ہی 12 ہزار امریکی اہلکار تعینات ہیں، باقی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ سابق صدر جارج بش اور اوباما کی پالیسی اپنانے سے گریز کریں۔

اسی طرح 8 نومبر کو جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے، اس وقت بھی افغان طالبان کی جانب سے ان کے لئے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا گیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کو واپس بلا لیا جائے۔

تاہم، افغانستان میں 1500 مزید امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ کر کے ٹرمپ نے افغان طالبان کو ان تمام تنبیہی پیغامات کا خاموشی کے ساتھ ایک واضح اور عملی جواب دے دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری