حکومت سندھ کی جانب سے جامعہ بنوریہ سمیت 94 مدارس کو بند کرنے کی سفارش


حکومت سندھ کی جانب سے جامعہ بنوریہ سمیت 94 مدارس کو بند کرنے کی سفارش

سندھ حکومت نے جامعہ بنوریہ سائٹ، جامعہ فاروقی شاہ فیصل سمیت 94 مدارس کو بلیک لسٹ قرار دیکر ان کے خلاف سخت کاروائی یا بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سندھ حکومت نے جامعہ بنوریہ سائٹ، جامعہ فاروقی شاہ فیصل سمیت 94 دیوبندی مدارس کو بلیک لسٹ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں میں اہلسنت کے 94 بڑے مدارس کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارووائی  یا بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کو 94 مدارس کی فہرست بھیجی ہے جس میں ان مدارس کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ان کو کالعدم تنظیموں کے سرپرست مدارس قرار دیا گیا ہے اور ان کی فہرست مختلف اداروں کو فراہم کر دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کا دعویٰ ہے کہ یہ فہرست تمام اداروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور ایپکس کمیٹی کی منظوری سے وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ان مدارس میں سے 83 کا تعلق سندھ، 2 کا تعلق بلوچستان، 5 کا تعلق خیبر پختونخوا اور 4 کا تعلق پنجاب سے ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ تمام مدارس کا تعلق اہلسنت دیوبند سے ہے جبکہ چند ایک کا تعلق اہلسنت اہلحدیث سے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری