امریکی عوام کا تاریخ میں پہلے بار اپنے ہی صدر کے خلاف مسلسل احتجاج


امریکی عوام کا تاریخ میں پہلے بار اپنے ہی صدر کے خلاف مسلسل احتجاج

مختلف امریکی ریاستوں میں عوام کا احتجاج جاری، صرف لاس اینجلس میں ساڑھے 7 لاکھ افراد نے خواتین کے حقوق کے لیے مظاہرہ کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم ک مطابق، پولیس کارووائی اور سینکڑوں افراد کی گرفتاری کے باوجود امریکا، یورپ اور براعظم آسٹریلیا کے 60 ملکوں کے 670 شہروں میں لاکھوں آوازیں ٹرمپ کے خلاف بلند ہوئیں۔

صرف لاس اینجلس نامی ریاست میں 7  لاکھ افراد نے  ٹرمپ کے خلاف اور خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی۔

خیال رہے کی ان مظاہروں میں جہاں عام شہری جمع ہوئے وہیں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی مظاہرین کی آواز سے آواز ملائی۔

لاس اینجلس اور واشنگٹن کے ساتھ ساتھ ڈالاس، شکاگو، نیویارک، آک لینڈ پورٹ لینڈ سمیت تین سو شہروں میں پندرہ سے بیس لاکھ ٹرمپ مخالفین نے نئے صدر سے اپنی بیزاری کا اظہار کیا۔

امریکا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے 60 ملکوں کے 670 شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور نو منتخب صدر کو مسترد کر دیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان احتجاجی مظاہروں پر اظہار افسوس کیا  تاہم انہوں نے بیان دیا ہے کہ پُرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہے۔

جبکہ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نے چند امریکی میڈیا ہاؤسز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری