وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر پر بریفنگ


وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر پر بریفنگ

وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے ساتھ سوئیزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں اپنی حالیہ ملاقات کے دوران انہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی انتہائی خراب صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اپنی حالیہ ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے  اقوام متحدہ کے ترجمان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کی وضاحت کی۔

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کی خاطر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے نئے سیکرٹری جنرل اور قیادت سے بڑی توقعات ہیں۔

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو آزادانہ اورمنصفانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دینے سے متعلق اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرائیں۔

انہوں نے پرامن ہمسائیگی کے ذریعے خطے میں دیرپا امن اورسلامتی کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کااعادہ بھی کیا۔


سٹیفنز ڈیوجیرک نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے خطے کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق پاکستانی رہنما کی جانب سے دی جانے والی معلومات کا بغور جائزہ لیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری