مشہد مقدس؛ 2017 کیلئے "عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت" کی عظیم الشان افتتاحی تقریب/ تصویری رپورٹ


مشہد مقدس؛ 2017 کیلئے "عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت" کی عظیم الشان افتتاحی تقریب/ تصویری رپورٹ

حرم امام رضا (ع) میں ایران کے مقدس شہر مشھد کو 2017 کے لئے "عالم اسلام کے ثقافتی دارالحکومت" قرار دئے جانے کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، حرم امام رضا (ع) میں 2017 کیلئے عالم اسلام کے ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب کا شاندار آغاز قرآن پاک کی نہایت خوبصورت تلاوت سے ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشہد کے گورنر علیرضا رشیدیان نے آنے والے معزز مہمانوں کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہا۔

افتتاحی تقریب میں آیسسکو کی نائب سیکرٹری جنرل امینه الحجری،  ایران کے وزیر ثقافت رضا صالحی امیری، میئر مشہد سید صولت مرتضوی، وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی، آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے خطاب کیا۔

مقررین نے مشہد مقدس کی تاریخی ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آیسسکو کے نئے دارالحکومت سے اسلامی ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جائیگا جس کی وجہ سے یہ ممالک مزید ایک دوسرے کے قریب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے مقدس شہر مشھد کو دو ہزار سترہ کے لئے عالم اسلام کا ثقافتی مرکز قرار دے دیا گیا ہے۔ 

افتتاحی تقریب میں آیسسکو کی نائب سیکرٹری جنرل امینه الحجری کے علاوہ ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر محمد عبدا... السید یونس، تنزانیہ کے وزیر ثقافت، صوبہ پنجاب کے وزیر ماحولیات اور پاکستانی پارلمان کی ایک وزیر سمیت 20 مختلف اسلامی ممالک کے سفیر اور قونصل جنرل سمیت 40 اہم شخصیات تشریف فرما ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری