پاراچنار دھماکہ فرقہ واریت کا شاخسانہ ہے، دہشت گردوں کا سر کچلنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں


پاراچنار دھماکہ فرقہ واریت کا شاخسانہ ہے، دہشت گردوں کا سر کچلنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ پاراچنار دھماکہ فرقہ واریت کا شاخسانہ ہے۔ دہشت گردوں کا سر کچلنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے امریکی صدر ٹرمپ کے متعصبانہ خیالات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار دھماکہ فرقہ واریت کا شاخسانہ ہے۔ دہشت گردوں کا سر کچلنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکہ تبدیل نہیں تقسیم ہو گا شام اور عراق کے بعد اسلام دشمنوں کا اگلا ہدف پاکستان ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکہ تبدیل نہیں تقسیم ہو گا۔

انہوں نے اس خطرے کی بھی نشاندہی کی کہ شام اور عراق کے بعد اسلام دشمنوں کا اگلا ہدف پاکستان ہے۔ عالمی قوتیں پاکستان کو فرقہ وارانہ جنگ کا میدان بنانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اور خود انحصاری ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔

الحاج مفتی محمد حیات القادری نے تاکید کی کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاست نہیں ہو نی چاہیئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری پاکستان مخالف بھارتی جنگی تیاریوں کا نوٹس لے۔

مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانیت کی تذلیل ہے۔

ٹرمپ پالیسیوں اور بیانات کی مذمت کرتے ہوئےانہوں نے بیان دیا کہ ٹرمپ کے صدر بننے سے امریکہ کا زوال شروع ہو گیا ہے جبکہ امریکی صدر کا دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا متعصبانہ روّیہ ہے۔

عالمی سازش کے تحت مسلم دنیا کو شیعہ سنی بلاک میں تقسیم کیا جارہا ہے اور مسلم ممالک کے ٹکڑے کئے جارہے ہیں امت مسلمہ کو متحد ہوکر اسلام دشمنوں کو جواب دینا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری