وزیراعظم نے ملتان میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا


وزیراعظم نے ملتان میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا

ڈیڑھ سال کے عرصے میں 28 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کی گئی ساڑھے اٹھارہ کلومیٹر طویل شاہراہ پر ابتدائی طور پر35 بسیں چلائی جائیں گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملتان میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر روٹ پر 35 بسیں چلائی جائیں گی اور ان بسوں کے ذریعے روزانہ تقریباً 95 ہزار افراد سفر کیا کریں گے۔

منصوبے کیلئے متحرک سیڑھیاں، لفٹس، جنریٹرز، توسیعی جوڑ اور لانچنگ پیڈ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں۔

منصوبے کے تکنیکی مشیر صابر خان سدوزئی کے مطابق، صوبائی حکومت شہر کے مختلف حصوں سے لوگوں کو میٹرو ٹریک تک آنے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے شٹل سروس کا بھی جلد آغاز کرے گی۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ لاہور سے ملتان موٹروے بھی جلد یہاں تک آئے گی۔

وزیراعظم نے مزید اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی نیشنل ہیلتھ سکیم شروع کریں گے اور یہ سکیم پورے پنجاب میں لاگو ہوگی۔

شہباز شریف نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پورے پنجاب تک اس سکیم کو پہنچائے۔

اس نئی سکیم کے تحت غریبوں کا مفت علاج ہوگا اور اسی طرح کے مزید منصوبے بنائے جائیں گے جو عوام کے مفاد میں ہوں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری