پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم قدم


پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم قدم

سی پیک کے بعد ملک میں پہلی بار نیفتھا کریکر کمپلیکس (این سی سی) کی تعمیر کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان میں پہلی بار نیفتھا کریکر کمپلیکس (این سی سی) کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ ایک ایسا عظیم انفراسٹرکچر ہوگا جو پیٹروکیمیکل خام مادوں کو کئی اقسام کی مصنوعات میں تبدیل کرے گا۔ جن میں سرفہرست تعمیر، گھریلو تزئین و آرائش، فرنیچر، میڈیکل کیئر، پینٹ اور سب سے بڑھ کر فوجی آلات شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیفتھا کریکر کمپلیکس کی غیر موجودگی میں پاکستان کو تمام تر پیٹروکیمیکل فیڈ سٹاک بین الاقوامی منڈی سے خریدنا پڑتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 9 نیفتھا کریکر کمپلیکس بنارکھے ہیں جو اس کی صنعت اور معیشت کو آگے بڑھنے میں بے پناہ مدد دے رہے ہیں۔

پاکستان میں بھی اس کمپلیکس کے قیام سے ملک کی صنعتی اور اقتصادی ترقی میں انقلاب آئے گا بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے ساتھ قائم ہونے والے انڈسٹریل زون بھی اس کمپلیکس سے بے پناہ فائدہ اٹھائیں گے۔

دھیان رہے کہ اس منصوبے کے متعلق اہم ترین پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستان کیمیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے 18 رکنی وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی سے ملاقات کی اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لئے اس منصوبے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے متعلقہ اداروں کو جلد از جلد فزیبلٹی رپورٹ اور بزنس پلان تیار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ  نیفتھا کریکر کمپلیکس (این سی سی) کی تعمیر ملکی معیشت کی رفتار میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری