ایران کے بیرونی سرمایہ کاری کے اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط


ایران کے بیرونی سرمایہ کاری کے اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط

ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق 7 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بیرونی سرمایہ کاری کے ان معاہدوں پر ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت، عمان، چین اور جنوبی کوریا کے بیرونی سرمایہ کاروں کی شرکت سے مکران کے سواحل میں پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق پہلی کانفرنس کے موقع پر طے پانے والے معاہدے 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہیں۔

اس موقع پر منعقدہ نمائش میں ایران کی پہلی بحر پیما کشتی سے بھی روشناس کرایا گیا۔

بھارت ، عمان، چین اور جنوبی کوریا کے بیرونی سرمایہ کاروں کی شرکت سے مکران کے سواحل میں پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق پہلی کانفرنس جو پیر کے روز شروع ہوئی ہے منگل تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ سیاسی اور اقتصادی طور پر ایران دنیا کے ایک اہم ترین ملک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری