جرمن پولیس نے داعش کے دوخطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا


جرمن پولیس نے داعش کے دوخطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

جرمن فیڈرل اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ دوخطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمن  فیڈرل اٹارنی جنرل کے دفتر نے داعش سے وابستہ دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جرمن پولیس نے منگل کے روز بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے شبہے میں دو سگے بھائیوں کا گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں دہشت گرد بھائیوں کا تعلق مراکش سے ہے جو جرمنی میں تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رشید اور خالد نامی دہشت گرد بھائیوں نے 2013 میں شام میں داعش سے تربیت حاصل کی تھی۔

25 سالہ رشید بی شام میں داعش کے لئے جاسوسی کرنے کے علاوہ اس گروہ کے لئے مختلف قسم کے اسلحے کی ترسیل میں مدد بھی فراہم کرتا رہا ہے۔

رشید کا بھائی خالد بی نے شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ سے وابستگی کا اعتراف کرلیا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق دونوں بھائی شام میں دہشت گردوں سے نہایت خطرناک تخریبی کاروائیوں کی تربیت حاصل کرکے جرمنی منتقل ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری