شمالی شام میں ترک تربیت یافتہ پولیس دستے تعینات


شمالی شام میں ترک تربیت یافتہ پولیس دستے تعینات

شمالی شام میں ترکی نے تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس پولیس دستے تعینات کئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی نے شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے جدید ہتھیاروں سے لیس تربیت یافتہ پولیس کے دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق، پولیس فورس کے نئے دستوں نے شمالی شام کے سرحدی شہر میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔

آزاد پولیس کے نام سے بھیجے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کے تربیت یافتہ دستے شام میں موجود  ترک حمایت یافتہ آزاد فوج کی مدد کریں گے۔

عام اور اسپیشل پولیس پر مشتمل نئی پولیس فورس کے دستوں کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے کہ جنہیں تربیت انقرہ میں ترک حکومت نے دی ہے۔

ترک حکام کے مطابق، ان دستوں کو 5 ہفتے مسلسل تربیت دی گئی ہے۔

ترکی سے تربیت یافتہ پولیس کے دستوں نے جرابلس نامی شہر میں باقاعدہ طور پر فعالیت کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی حکومت مخالف ترک حمایت یافتہ فورسز نے ترکی اور شام کی سرحد پر 100 کلومیٹر سے زائد رقبے پر قبضہ جما رکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری