سندھ اور بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ/ سیکیورٹی ہائی الرٹ


سندھ اور بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ/ سیکیورٹی ہائی الرٹ

وزارت داخلہ نے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے حوالے سے حساس تنصیبات اور عمارات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند دہشت گرد سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔

اسی طرح جاوید مینگل گروپ کے دہشت گردوں کا حساس تنصیبات اور مقامات کو نشانہ بنانے کا اندیشہ ہے۔

مذکورہ مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دہشت گرد ریلوے ٹریک اور بجلی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتے۔

انہی خدشات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر سندھ اور بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے شمالی قبائلی علاقے پارا چنار میں ہونے والی دہشتگرد کارروائی کے نتیجے میں 25 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری